|
ہدایات برائے امیدوار
|
|
غیر شرعی لباس میں آنے والوں کو امتحان ہال میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔
|
1
|
|
امتحان ہال میں سیل فون لانا منع ہے۔ اگر سیل فون بر آمد ہو تو امتحان ہال سے باہر کر دیا جائے گا۔
|
2
|
|
پر چہ سوالات حاصل کرنے کے بعد ایک گھنٹہ سے پہلے امتحان ہال سے باہر نکلنا منع ہے۔
|
3
|
|
امتحان ہال میں داخل ہونے سے پہلے امیدوار کی جانچ کی جائیگی اگر کوئی کاغذ یا سیل فون برآمد ہو تو وہیں سے واپس کر دیا جائیگا۔
|
4
|
|
امیدوار کو ختم امتحان تک اجازت نامہ ساتھ لانا ضروری ہے ۔ بغیر اجازت نامہ کے امتحان ہال میں داخل ہونے کی اجازت نہ ہوگی۔
|
5
|
|
پر چہ کی تقسیم ٹھیک وقت مقررہ پر شروع ہوگی ۔ امیدوار کو چاہئے کہ پرچہ تقسیم ہونے سے پندرہ منٹ قبل امتحان ہال میں حاضر ہو جائے۔
|
6
|
|
کسی امیدوار کے پاس سے متعلقہ کاغذ بر آمد ہو یا افادہ استفادہ کرتے ہوئے پایا جائے تو اسی وقت امتحان ہال سے باہر ہونا پڑے گا۔
|
7
|
|
امیدوار امتحان ہال میں کسی قسم کی گفتگو نہ کرے اگر کوئی امر دریافت طلب ہو یا کوئی چیز مطلوب ہو تو امیدوار اپنی جگہ خاموش کھڑا ہو جائے۔
|
8
|
| بصورت خلاف ورزی ہدایات مذکورہ بالا امیدوار کو امتحان ہال سے باہر ہونا پڑے گا اور وہ امتحان سے محروم رہے گا۔
|
نوٹ
|